شہباز اور حمزہ کی ضمانت پر فواد چوہدری کا تبصرہ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت میں ہونے والی توسیع پر تبصرہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ان اکاونٹس کی تفصیل دیکھیں تو یہ ہوشربا کرپشن کیسز میں سے صرف یہ 1 کیس ہے۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں، کیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہر وقت احتساب احتساب میں لگی رہتی ہے۔دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے آج عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے، ایف آئی اے نے 11 ماہ پہلے شہباز شریف پر کیس بنایا تھا۔واضح رہے کہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed