قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تجربہ کار آل رانڈر شعیب ملک کی قومی ٹیم واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک ایک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ انجری کا شکار ہونے والے صہیب مقصود ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی جگہ پر شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔