خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 304 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 456 ہوگئی۔دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے مزید 189 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے صرف 139 کا تعلق لاہور سے ہے۔علاوہ ازیں سندھ میں 49 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جہاں کراچی اور مٹیاری میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed