پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے نالائق ہونے کی نشانی بتادی۔اسلام آباد سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بجلی کے نرخوں میں اضافے پر سول نافرمانی کا لیکچر دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں بجلی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، نالائق کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالتا ہے۔پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ اچھی گندم ایکسپورٹ کرکے ناقص گندم امپورٹ کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتیں غریب کی قوتِ خرید سے باہر ہیں، نام نہاد صحت کارڈ سے انسانی زندگی بچانے والی ادویات نہیں ملتیں۔