پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی قیادت سامنے آنی چاہیے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، ایسی سیاسی قیادت نہیں ہو جو افغانستان سے تو بات کرے لیکن اپوزیشن سے بات کرنے کو تیارنہ ہو۔فیصل آباد میں پی ڈی ایم رہنماں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نیکرپشن کو این آر او دے دیا ہے، اگر یہ ہی کچھ کرنا تھا تو کہاں گئی وہ شفافیت اور دعوے؟ الیکشن کو مینج کرکیکیا حاصل کیا گیا؟۔راناثنا اللہ نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہوگا، ملک میں صاف شفاف الیکشن کروانا ہوں گے، یہ ملک ہر دن تباہی کر طرف جارہا ہے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔