اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا، اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1 ہزار 30 ہوگئی۔پولی کلینک کی جانب سے ڈینگی کلینک اور ڈینگی کانٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر جبار بھٹو نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد کے اسپتال پولی کلینک میں ڈینگی کے لیے 45 بیڈ مختص تھے، ڈینگی کے لیے 15بیڈ بچوں کے لیے مختص کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 30 بیڈ بڑوں کے لیے مختص کییجن پر مزید گنجائش نہیں، ڈینگی کی صورتحال بگڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ڈاکٹر جبار نے یہ بھی کہا کہ خدشہ ہے ڈینگی کی صورتحال 2019 جیسی نہ ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed