صوبہ پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر سے پنجاب کے تمام اسکولوں میں ریگولر کلاسز کا آغاز ہو گا۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں۔وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے کے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں۔