ہنگو(نامہ نگار)ڈینگی سے ضلع ہنگو محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کو تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے سربراہ سردار بہادر کی صدارت میں ڈینگی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ثنا اللہ بنگش، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر بشیر احمد، ڈاکٹر اسد، ٹی ایم او فرحاد خٹک، صحافیوں طارق محمود مغل، ذاہد مصری خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع ہنگو میں ڈینگی کی صورتحال پر تفصیلا روشنی ڈالی گئی، ڈی ایچ او ڈاکٹر ثنا اللہ بنگش نے بتایا کہ ضلع ہنگو میں 12 ڈینگی کے کیسز موجود ہے جن میں 11 مریض ٹریول ہسٹری رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے ڈینگی مریضوں اور ان کے خاندان کے افراد کو مچر دانیاں فراہم کی ہے جبکہ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی ایمرجنسی بھی نافذ کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے سٹاف کے ساتھ مل کر تمام علاقوں میں ڈینگی سپرے کیا جائے گا اور عوامی آگاہی کے لئے مختلف قسم کے سمینار منعقد کئے جائیں گے اور پبلک مقامات پر پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے، ڈاکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ اب تک 175 افراد کی سکریننگ 19 ہزار 421 گھروں کی انسپکشن اور 2100 افراد کی آوٹ ڈور چیکنگ کی گئی ہیں، ہمیں کہی سے بھی ڈینگی کا لاوا نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ 285 کمیونمٹی سیشن اور 137 کمیونٹی فی میل سیشن کئے گئے ہیں۔ ٹی ایم او فرحاد خٹک نے بتایا کہ پی ٹی سی میں مکمل ڈینگی سپرے کیا گیا ہے اور باقی علاقوں میں بھی ٹی ایم اے کا عملہ ڈینگی بچاو سپرے کرنے میں مصروف ہے۔