گڑ گانیوں سے 1400 کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد

پشاور (جنرل رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مردان کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گڑ گانیوں سے 1400 کلو سے زائد مضر صحت گڑ برآمد کرلیا، گڑ کی تیاری میں چینی اور مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا ۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کے مطابق وزیر خوراک خیبرپختونخوا عاطف خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان میں گڑ گانیوں میں چینی اور مضر صحت کیمکلز کی ملاوٹ پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گڑ گانیوں سے مضر صحت گڑ کو شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان سٹی میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا۔ جس میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 5 بیکری یونٹس کو سیل کردیا گیا۔ بیکری یونٹس سے 250 کلو غیر معیاری سویٹس، بیکری پراڈکٹس برآمد کرلئے گئے۔ بیکری یونٹس میں صفائی کی صورتحال نہایت ناقص پائی گئی۔ کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں بوسیدہ انڈے برآمد کرکے ضائع کردئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا، تحصیل پروآ کے علاقے رمک میں ایک دکان سے ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا، جس پر دکان کو سیل کردیا گیا۔ ایک ڈیری شاپس سے مضر صحت دہی کو تلف کیا گیا۔ جبکہ دیگر کئی کو بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed