کارکنوں نے پی پی پی بٹ خیلہ کی کابینہ کو مسترد کر دیا

بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ)پی پی پی بٹ خیلہ سٹی کے کارکنوں نے تحصیل بٹ خیلہ کی کابینہ کو سلیکشن قرار دے کر مسترد کر دیا کارکنوں کی راے لے بغیر کابینہ مسلط کی گ پارٹی قادین ہوش کے ناخن لیں پارٹی کو تباہ کرنے والے فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی پی پی بٹ خیلہ سٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق علی خان گلفور رحمن عطا الرحمن حاجی شاد محمد روح الامین ریاض سربلند ارزو مند خان ملک ارشاد قیصر و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ انجینر ہمایون خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری محمد صدیق نے تحصیل بٹ خیلہ کی کا بینہ کو سلیکٹ کر کے پارٹی سے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے کارکنوں سے مشاورت کے بغیر انہوں نے اوپر سے فیصلہ مسلط کر دیا ہے جو کارکنوں کو منظور نہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غیر جمہوری اقدامات کر کے من پسند فیصلے کے جا رہے ہیں جو پارٹی کو مزید انتشار کا شکار کر دے گی انہوں نے کہا کہ قربانی دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کر کے ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہمارے ساتھ ہیں اور یہی لوگ پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بٹ خیلہ سٹی کی قیادت نہیں چھوڑیں گے اور پارٹی میں رہ کر غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اواز اٹھاتے رہیں گے اور چھتری کے ذریعے اترنے والوں کو تسلیم نہیں کریں گے مقررین پارٹی قادین سے مطالبہ کیا کہ ضلعی جنرل سیکری صدیق سیفوری طور پر استعفی لیا جاے اور اس حلقے سے ایماندار اور صالح قیادت کو اندہ کے لے ٹکٹ دیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed