پسکو بنوں سرکل کا بجلی چوری کے خلاف آپریشن

پشاور (جنرل رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف کاروائی کے دوران بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 4.09 ملین روپے کی ریکوری کی گئی، مستقل منقطع شدہ نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.20 ملین روپے کی ریکوری کی گئی، مجموعی طورپر نادہندہ گان سے 4.29 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،2 ایم ڈی آئی میٹروں کو تبدیل کیا گیا،کاروائی کے دوران 21 کنڈے ہٹائے گئے،نئے کنکشنوں کے لئے 9 درخواستیں موصول ہوئیں،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 54 نادہندہ گان کی بجلی منقطع کردی گئی،18 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا جن کو لوڈ کے مطابق جرمانہ کیا جائے گا،کنڈے ڈالنے والے 14 افراد کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو لکھ دیا گیا ہے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب Zero Tolerence کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی،منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی.یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed