وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، پاکستان پر پڑنے والے اثرات، بارڈرز اور ملکی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام، وفاقی وزرا اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر شریک ہوں گے۔