ملک کی بربادی کے قصور وار صرف عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی بربادی کے قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کو این آر او دے کر تباہی کا الزام دوسروں پر مت ڈالیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں نہ بھرتے تو عوام کو سستا آٹا ملتا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب کی لوٹ مار کے اثرات آئندہ 10 سال تک قوم کو برداشت کرنے پڑیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سال کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed