سندھ میں مزید 48 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 48 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے اور رواں سال اس وائرس سے اب تک 6 لوگ انتقال کر چکے ہیں۔حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک دن میں کراچی کے 20 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے،21 افراد مٹیاری، 6 حیدر آباد اور 1 شخص سکھر میں اس وائرس سے متاثر ہوا ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں ماہ اب تک 278 مرد و خواتین ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ کراچی اور مٹیاری میں سب سے زیادہ ڈینگی کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed