سارہ اور فلک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔فلک شبیر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھوں پر اہلیہ سارہ خان اور اپنی ننھی پری کا ننھا سا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللہ تعالی نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔فلک شبیر نے لکھا کہ اپنی بیٹی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے اور میں اسے بہت پیار کرتا ہوں۔گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کی دعاں اور محبت کے لیے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed