خیبر،شاہ کس جبہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،عوام پریشان

خیبر(بیورو رپورٹ ) ضلع خیبر کے تحصیل جمرود کے علاقہ بر شاہ کس جبہ روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور منٹو کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوکر راہ گیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندگان نے ہمارے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن نا کرنے کی قسم کھائی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ منتخب نمائندگان نے اس وعدے پر ووٹ لیا تھا کہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر ۔صحت مراکز کا قیام اور علاقہ مکینوں کی طرز زندگی بہتر بنانے کے لئے سہولیات اور وسائل دینگے لیکن منتخب ہونے کے بعد اس علاقے کیطرف مڑ کر نہیں دیکھا۔ انکا سوتیلا پن دیکھ کر علاقہ مکینوں نے فیصلہ کیا کہ اگر ہمارے سڑکوں کو ٹھیک نا کیا گیا تو آئندہ کیلئے ہمارے علاقے میں ووٹ مانگنے کے لئے زحمت نہ کریں’ کیونکہ مزکورہ علاقے میں ایک سڑک تعمیر 2008 میں تعمیر کی گئی تھی جو کہ اب ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے لیکن مجال ہے کہ اس روڈ کی تعمیر یا مرمت کی گئی ہو جبکہ مزکورہ سڑک پر تمام علاقے کی ٹریفک رواں دواں رہتی ہے اور زیادہ تر بھاری گاڑیاں بھی اس سڑک پر گزرتی ہے جس کی وجہ سے بھی مذکورہ سڑک تباہ حال اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ 13سال گزرنے کے بعد بھی اس سڑک کو تعمیر نہ کرنا اور علاقے میں دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی نہ ہونا منتخب نمائندگان کی ناکامی ہیں۔اس جدید دور سال 2021 میں بھی علاقے کے رہائشیوں کی حق تلفی کی جارہی ہے علاقہ مکینوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منتخب نمائندگان نے تو ان سے منہ موڑ لیا ہے تاہم صوبائی حکومت ہم پر رحم کریں اور ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے سڑک کی تعمیر ممکن بنائے اور علاقے میں دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی متعلقہ اداروں کو ایکشن لینے کا کہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed