حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ،سکندرشیرپاؤ

پشاور (سٹی رپورٹر) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے وفاقی وزیرعلی آمین گنڈاپور کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے زخموں پرنمک پاشی قرار دیااور کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو فاقوں پر مجبور کرنے پر اتر آئی ہے۔وطن کور پشاور میں مختلف وفود کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کو روٹی اور چینی کم کھانے کے حوالے وفاقی وزیر کا بیان غیر سنجیدہ،غیر سیاسی اور غیر منطقی ہے۔انھوں نے ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے عوام کی پیٹ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا ہے کیونکہ اس سے مہنگائی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگا اور عام آدمی کی قوت خرید مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔انھوںنے کہا کہ حکومت کاآئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے نہ صرف ملک میں غربت اور بے روزگاری بڑھے گی بلکہ مہنگائی کا ایک نہ تھمنے والا طوفان عوام کو آن گھیرے گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی محرومیوں کے ازالہ میں سنجیدہ نہیںاور ان کی غلط پالیسیوں نے ان کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی ہے اور حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی اعتماد کھو دی ہے اور آنے والے عام انتخابات میں عوام پاکستان تحریک انصاف سے مظالم اور نا انصافیوں کا حساب لے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف کرونا نے عوام کے مشکلات میں اضافہ کیا ہے تو دوسری طرف وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کی غلط طرز حکمرانی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے اذیت اور کھرب کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔سکندر شیر پائو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی وباء تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن اس وباء کی تدارک کیلئے حکومت نے ابھی تک نہ کوئی پلا ننگ کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے حکومت کی کوئی تیاری ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے اور اس سے متاثرہ مریضوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے ۔دریں اثنا قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤنے تحصیل تنگی میں وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار زاہد گل کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے غم زدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed