تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او کا منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈان کے دوران بائیس کلو سے زائد چرس برآمد کرکے چھ بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاکرک(بیورورپورٹ) تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے منشیات فروشوں کیخلاف جاری ہفتہ وار کریک ڈان کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان کے زیر نگرانی تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او قسمت خان نے دو روز کے دوران 22160 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد کرکے چھ بڑے منشیات فروشوں عابد اللہ ولد نور شہزاد سکنہ پرانا بازار کرک، طفیل خان ولد محمد رشید سکنہ شوبلی بانڈہ، بشارت سلیم ولد میر سلیم خان سکنہ نری پنوس، محمد عاشق آیاز ولد زری مرجان سکنہ پرانا بازار کرک، دلبر ولد وکیل بادشاہ سکنہ ڈب اور شہید اللہ ولد محمد فرید سکنہ ڈب کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔