بنوں، پیرا میڈیکس تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف سراپااحتجاج

بنوں (نمائندہ کسوٹی )ڈی ایچ اوبنوں دفتر میں نئے بھرتی ہونے والے پیرا میڈیکس کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور انکوائری رپورٹ کے خلاف سراپا احتجاج، انکوائری رپورٹ کو متنازعہ قرار دیکر ڈپٹی کمشنر کی انکوائری رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے نئے بھرتی ہونے والے پیرامیڈیکس کے احتجاجی مظاہرے سے عبد الرحمان، فدا اللہ خان، سراج خان ثمین اختر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید رشید اپنے بندوں کے بھرتی نہ ہونے پر آگ بگولا ہوا جس کی وجہ سے منفی پروپیگنڈہ میں مصروف عمل ہے حالانکہ اس سے قبل خلیفہ گل نواز ہسپتال میں بھرتیاں ہوئیں جس میں ان کے بھائی کو بھرتی کیا گیا اس پر کیوں خاموش ہیں آپ نے ہمیشہ ایک بلیک میلر کا کردار ادا کیا ہے اب لوگوں کی زندگی برباد کرنے والے ہو سیاسی لیڈر کبھی نہیں ہوسکتے اے ڈی سی نے ہمارے تنخواہیں جو سیاسی دبا کی وجہ سے بند کئے ہوئے ہیں جلد از جلد ریلز کئے جائیں کیونکہ ہم نے اس مشکل میں تعلیم حاصل کی اور پہلی مرتبہ ایٹا ٹیسٹ کی بنیاد پر ہم سلیکٹ ہوئے اور میرٹ کی وجہ سے ہم جیسے غریب لوگ آگے آئے پی ٹی آئی کے رہنما جنید الرشید نے ڈی ایچ او کو دو بندے بھرتی کرانے کیلئے دیئے تھے جو حاضر سروس ہے اور اس انٹرویو میں میرٹ پر پورے نہیں اترے اس وجہ سے وہ ہمارے خلاف بول رہے ہیں وہ دو آدمیوں کی وجہ سے 68فیملی کو بے روزگار ہونے پر تلے ہوئے ہیں کیونکہ آج ہمارا حق ہے اور ہم میرٹ پر بھرتی ہوئے ہے اور جو نقصان ہم کو ہوئے اس کی ذمہ داری انہی پر عائد کی جائے گی ڈی سی بنوں نے گڈ گورننس ایکٹ 2020 کے سیکشن (9) سب سیکشن (3) کو بالائے طاق رکھ کر سیدھا سیکشن(9) سب سیکشن (4) کا اطلاق کیا جو کہ قانونی طور پر غلط ہے انکوائری رپورٹ کی کاپی غیرمتعلقہ اشخاص کو تھمائی گئی جنہوں نے اس کو خوبصورت میڈیا پر اچھالا کسی بھی کامیاب امیدوار کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا تمام شکایت کنندہ یا تو نااہل تھے یا میرٹ میں ان کی کوئی جگہ نہیں بنتی تھی انکوائری کمیٹی کو بھرتی کے قوانین کے متعلق کوئی آگاہی نہیں تھی یہ انکوائری رپورٹ قانونی تقاضے پوری نہ کرنے پر متنازعہ اور یکطرفہ ہے جوکہ شکایت کنندہ اور انکوائری کمیٹی کی آپس میں اچھے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ متنازعہ انکوائری کی رپورٹ کی اصلیت معلوم ہونے پر مزید کاروائی سے اجتناب کیا جائے اورمیرٹ پر بھرتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed