بنوں،پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں (نمائندہ کسوٹی )بنوں پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے او پی ڈی کو احتجاجا تالے لگا کر ہڑتال کیا ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ڈینٹل بلاک، سکین او پی ڈی کی خلیفہ گل نواز میڈیکل کمپلیکس منتقلی کے خلاف پیرا میڈیکس اور ینگ ڈاکٹرز کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ہوا اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی او پی ڈی کی تالا بندی کرکے ہڑتال کی گئی اس موقع پر پی ٹی آئی اور اے این پی کی مقامی قائدین نے بھی مظاہرے میں شرکت کی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مین استقبالیہ کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بنوں پیرامیڈیکس کے صدر خرم حیات سکندری، ینگ ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر احمد فراز، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما ملک اقبال جدون خان، اے این پی کے رہنما ملک شیروز خان، ناظمین کے سابق صدر ملک خالد ریاض خان، صمد علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں سے ڈینٹل بلاک اور سکین او پی ڈی کی کسی صورت بھی یہاں سے منتقل نہیں کرنے دینگے بلاک منتقلی سے پورا بنوں متاثر ہوگا کے جی این میں ڈینٹل او پی ڈی روزانہ کی بنیاد پر پانچ سے دس جبکہ ڈی ایچ کیو میں کورونا حالات میں بھی او پی ڈی چھ ہزار سالانہ رہی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمر جنسی کی توسیع کی غرض سے وزیر صحت نے دورہ بنوں کے موقع پر یہاں سے کسی اور جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی جس کو ایم ٹی ائی کی چیئرپرسن نے کے جی این ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ڈینٹل بلاک اور سکین او پی ڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ضرورت ہے اور یہاں سالانہ ہزاروں میں او پی ڈی ہوتی ہے کے جی این میں پہلے سے ڈینٹل بلاک موجود ہے صوبائی وزیر صحت نے بلاک کو کے جی این کی منتقلی کا نہیں کہا بلکہ ہسپتال میں کہیں اور شفٹ کرنے کا کہا ہے کیونکہ ڈی ایچ کیو میں گنجائش موجود ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آج ہی اج مذکورہ احکامات منسوخ کئے جائیں اور اگر منسوخ نہ کئے گئے تو اس کے نتائج اچھے بر آمد نہیں ہوں گے اور پھر سارا بنوں سڑکوں پر نکل آئے گا اگر ایم ٹی ائی کے چیئرپرسن کو شوق ہے تو وہ کے جی این کا ڈینٹل بلاک اپ گریڈ کرے اس بلاک کو یہاں کے عوام کسی صورت بھی منتقل نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مظاہرین رہنماں سے مذاکرات کئے اور درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرکے او پی ڈی کھول دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed