پشاور(جنرل رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالجیٹ سکول صوبے کی تاریخی اورمنفرد درسگاہ ہے۔ والدین کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور اور اسلامیہ کالج پشاور میں داخل کروائیں۔ اسلامیہ کالجیٹ سکول کے اساتذہ انتہائی محنتی اور لائق ہیں۔ اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیو ٹرائیبل ہاسٹل میں اسلامیہ کالجیٹ سکول کے اساتذہ کیمنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر اسلامیہ کالجیٹ سکول ٹیچنگ ایسوسی ایشن کے صدر عنایت الرحمان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اساتذہ اور سکول کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔جبکہ اس موقع پر اسلامیہ کالج پشاور کے رجسٹرار ڈاکٹر قاسم منصور جلالی، ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر دلنواز خان، ایڈ منسٹریٹیو آفیسر اکبر امین، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد شبیر، چیف پراکٹر فہیم اور اس کے علاوہ اسلامیہ کالجیٹ سکول کے اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کیمہمان خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان نے مزید کہا کہ اسلامیہ کالجیٹ سکول ایک مثالی ادارہ تعلیمی ادارہ ہے اور اس ادارے کی ترقی اس کے اساتذہ کی محنت کے مرحون منت ہے۔ اسلامیہ کالجیٹ کے مسائل مل جل کر حل کریں گے۔ میں خود ایک استاد ہوں اور اساتذہ کے مسائل کے لیے مل بیٹھ کر مشترکہ طور پر قواعد و ضوابط اورقانون کے مطابق حل نکالیں گے۔