اخبار فروشوں کو کررونا امدادی پیکیج میں شامل کرنیکامطالبہ

نوشہرہ بیورو رپورٹ۔نوشہرہ اخبار فروش برادری کو بھی کررونا امدادی پیکیج میں شامل کیا جائے اخبار فروش برادری کو کررونا امدادی پیکیج سے محروم رکھنا اخبارفروش برادری کے ساتھ زیادتی ہوگی کررونا کی وبا جب میں ملک میں تیزی سے پھیل رہی تھی تو اس سخت حالات میں بھی اخبارفروش برادری نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دی حکومت اخبار فروش برادری کے لیے فورا کررونا امدادی پیکیج میں شامل کر کے ان کی کاروبار کو تباہ ہونے سے بچایا جائے اخبارفروش یونین نوشہرہ کے صدر حاجی شیر زمان اور جنرل سیکرٹری حیدرعلی تفصیلات کے مطابق اخبار فروش یونین ضلع نوشہرہ کے صدر حاجی شیر زمان جنرل سیکرٹری حیدرعلی سینئر نائب صدر امان خان رضا الرحمان قاری عصمت اللہ انارگل اجمیرخان شیرمحمد امتیاز خان مسعود خان ہلال خان بلال خان حیدرزمان اور دیگر اخبار فروش برادری نے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کررونا کی وبا کی وجہ سے اخبار فروش برادری کا کاروبار شدید متاثر ہوا اخبار فروشی کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے کئی سٹال بند ہوچکے ہے جبکہ اخبار کی فروخت میں بھی کافی حد تک کمی آئی ہے رہی سہی کثر پیٹرول منصوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ نے پوری کردی جبکہ آمدن نہ ہو نے کی وجہ سے اخبار فروش دن بدن نیوز انجینٹ کے مقروض ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ اخبار فروش برادری کررونا میں سخت متاثر ہو اہے اس حالات میں اخبار فروش برادری کو کررونا امداردیپیکیج میں نظر انداز کر نا ان کی حق سے حق تلفی ہو گی جبکہ اخبار فروش برادری کے لییحکومتی اعلانات پر بھی تاحال عمل نہ ہو سکا اس لیے اخبار فروش برادری کے کاروبار کو سہارا دینے کیلیے فورا مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed