آریان خان کے مستقبل کیساتھ کھیلا جارہا ہے: روینہ ٹنڈن

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ منشیات کیس کے نام پر آریان خان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ منشیات کیس کی آڑ میں شرمناک سیاست کھیلی جا رہی ہے۔روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ یہ ایک نوجوان کی زندگی اور مستقبل ہے جس کے ساتھ وہ کھیل رہے ہیں۔آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست پر ممبئی کی عدالت میں سماعت آج ہوگی۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔تاہم تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed