پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی کے زلزلے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔جاری کیئے گئے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومتیں زلزلے کے زخمیوں کی صحت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومتیں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کریں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے۔