کومل عزیز کی امریکا میں سنجے دت سے ملاقات

پاکستانی اداکارہ کومل عزیز جو کہ آج کل امریکا میں سیر و تفریح کرتے ہوئے اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں، وہاں بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے اِن کی ملاقات ہوئی ہے۔

کومل عزیز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سنجے دت کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، یہ تصویر امریکا کے ایک شاپنگ مال میں لی گئی ہے جہاں ان کی ملاقات اتفاقا بھارتی اداکار سنجے دت سے ہوئی۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہاتفاق سے مال میں سنجے دت سے ملاقات ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed