پاکستان سے علیم ڈار اور احسن رضا ٹی 20 ورلڈکپ میں امپائرنگ کریں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے امپائرز اور ریفریز پینل کا اعلان کر دیا ہے، 16 رکنی امپائرنگ پینل میں پاکستان سے علیم ڈار اور احسن رضا شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چار میچ ریفریز اور سولہ امپائرز میچز سپروائز کریں گے، ہر میچ میں نیوٹرل امپائرز کا تقرر ہوگا، امپائرز میں پاکستان سے احسن رضا اور علیم ڈار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔علیم ڈار چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، میچ ریفریز کے پینل میں پاکستان سے کوئی نام شامل نہیں کیا گیا ہے، آئی سی سی نے ساتھ ہی ابتدائی راونڈز کے میچز میں بھی امپائرنگ کی تقرری کردی ہے۔چوبیس اکتوبر کو ہونیوالے پاک بھارت میچ میں جنوبی افریقا کے ماری ایرامس اور نیوزی لینڈ کے کرس گفانے آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ النگ ورتھ ٹی وی امپائر جبکہ پاول ریفل فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں، ڈیوڈ بون اس میچ کے ریفری نامزد ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed