وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہےہرنائی زلزلے میں 15 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہرنائی میں آنے والے زلزلے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ شدید زخمیوں کو ایئرلفٹ کرکے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہرنائی میں طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز و دیگر عملہ پہنچ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed