لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی ریہرسل کی تصاویر سامنے آگئیں۔ واضح رہے کہ فلم، ٹیلی وژن، فیشن اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اس ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کا یہ 20واں ایونٹ ہوگا جو 9 اکتوبر کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ کی ریہرسل شروع ہوگئیں جو آج اور کل جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی فلم و ٹیلی وژن کی نامور اداکارہ مہوش حیات لکس اسٹائل ایوارڈز میں میزبان کے فرائض انجام دیں گی۔