فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے، فری فائر پاکستان لیگ ٹورنامنٹ سے ای اسپورٹس کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے فری فائر پاکستان لیگ کے فائنل کی 12 ٹمیوں کے لیڈرز نے ملاقات کی۔ملاقات میں قومی سطح کے فائنل مقابلوں میں شرکت کرنے والی 12 ٹیموں کے ٹیم لیڈرز سمیت بیگو کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ہیڈ جان ژانگ اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ فری فائر گیم میں ایک کروڑ روپے تک کے انعامات ہیں، بچوں کے پاس موقع ہے کہ کم عمری میں بڑی رقم جیت سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فری فائر پاکستان لیگ کا گرینڈ فائنل 10 اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔فواد چوہدری نے ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed