زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ اور افسوس ہے، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنگامی صورت حال کا تقاضہ ہے وفاق بلوچستان میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شدید زخمیوں کو ملک کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جائے، ہنگامی امداد کے ادارے بھرپور طور پر متحرک ہوں، اولین ترجیح لوگوں کی زندگیاں بچانے اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو شیلٹر اور خوراک کی فراہمی پر توجہ دی جائے، زلزلہ متاثرین سے پوری قوم بھرپور یک جہتی کا اظہار کرے اور امدادی کاموں میں حصہ ڈالے۔ صدر مسلم لیگ نون کا مزید کہنا تھا کہ رہنما اور کارکن امدادی کارروائیوں میں ہاتھ بٹائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed