جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ٹوکیو سے جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز ٹوکیو کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔