بلوچستان میں زلزلہ، بزدار کا اظہارِ افسوس

وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔لاہورسے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان میں آنے والے زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متاثرینِ زلزلہ کے لیے بلوچستان حکومت کو ریسکیو سرگرمیوں کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کر دی۔وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب حکومت زلزلہ متاثرین کے ریسکیو و ریلیف کے لیے تعاون کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed