ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اگر کبھی ان کی فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان خان ہمیشہ ان کی فیملی کے ساتھ ہوں گے۔آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی ان دنوں مشکل وقت سے گزررہی ہے۔ ایسے میں شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سلمان خان پر بھروسے اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
آریان خان کی گرفتاری پرسلمان خان دوست شاہ رخ خان کی مدد کے لیے پہنچ
سلو میاں اورکنگ خان کی یہ ویڈیو تو پرانی ہے لیکن سلمان خان نے یہ ثابت کردیا کہ شاہ رخ خان کی رائے ان کے بارے میں بالکل صحیح تھی۔ کیونکہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جو کنگ خان کے گھر ان کی مدد کو پہنچے تھے۔ اور یہ چیز ان دونوں کے درمیان بہترین دوستی کی مثال ہے۔