انگلش بورڈ کے چیئرمین کا استعفی،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا شیئر کرنے کے بعد ٹوئٹ ڈیلیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے استعفے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے کچھ دیر بعد اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ اس سے پہلے ٹوئٹ غلطی سے ان کے اکانٹ پر شیئر ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دبا کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹمور نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ آئن واٹمور نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفی دیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کے عہدے کی مدت پانچ برس تھی جبکہ وہ اس عہدے پر صرف 10 ماہ ہی فائز رہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجہ سے آئن واٹمور دبا کا شکار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed