ڈیرہ غازی خان میں جوہڑ میں ڈوب کر پانچ بچیجاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشوں کو نکال لیا۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ بستی جندانی میں پیش آیا۔ جہاں کھیلتے ہوئے دو بچے پاوں پھسلنے کے باعث پانی میں گرگئے، جنہیں بچاتے ہوئے دیگر تین بچے بھی ڈوب گئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشوں کو جوہڑ سینکالا۔جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سال سے 11 سال کے درمیان ہیں، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔