پاکستانی اداکاروں کی وزیراعظم عمران خان کو 69 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

پاکستانی اداکاروں نے سابق پاکستانی کرکٹر او ر موجودہ وزیراعظم عمران خان کو ان کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔سینئر اداکار عدنان صدیقی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِاعظم عمران خان کی بطور کرکٹر اور وزیراعظم یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کرکٹر، سیاستدان اور وزیرِاعظم کو سالگرہ مبارک ہو۔دوسری جانب ہردلعزیز پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھی ٹوئٹر پر وزیرِاعظم پاکستان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے معزز وزیرِ اعظم کو سالگرہ مبارک ہو۔صبا قمر نے وزیرِاعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں واقعی آپ پر فخر ہے، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے! آمین۔خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی زندگی کی 69 بہاریں دیکھ لیں، انہوں نے گزشتہ روز اپنا یومِ پیدائش منایا۔سوشل میڈیا پر بنائے گے ٹرینڈز کے ذریعے عمران خان کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں میں قومی کرکٹرز بھی شامل تھے، بابر اعظم کے علاوہ شاداب خان اور حسن علی نے بھی عمران خان کو سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed