وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے، اپوزیشن اس معاملے پر کوئی ترمیم دینا چاہے تو وہ دے دے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرائیویٹ بزنس کو نیب کے دائرہ اختیار سینکال دیا گیا ہے، بینک سے متعلق مقدمات کو بھی نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں کی تعداد بڑھا کر انہیں مضبوط بنایا جارہا ہے، آرڈیننس کے ساتھ نیب قانون میں ترمیم ایکٹ کے ذریعے بھی کررہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن سے بھی اس سے متعلق تجاویز مانگیں گے، نیب گندے کام میں پڑنے کی بجائے اہم اصل کام کرے گا۔