چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے پیش نظر کسی بھی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، ٹیموں کی موومنٹ کے دوران چندمنٹ کیلئے ٹریفک بند رہے گی۔منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کے لئے 3 پارکنگ اسٹینڈز قائم کئے گئے ہیں، جام شیریں پارک، لبرٹی پارکنگ اور ایل ڈی اے پلازہ میں پارکنگ کا انتظام ہوگا۔سی ٹی او چیف کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، اسٹیکر والی گاڑیاں پل نہر اچھرہ فیروز پور روڈ سے مین گیٹ قذافی اسٹیڈیم میں داخل ہوں گی۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ایس پی آصف صدیق کی نگرانی میں 5 ڈی ایس پیز تعینات ہوں گے اور مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لبرٹی سے چھوٹے گول چکر قذافی کی طرف کوئی ٹریفک نہیں جاسکے گی، حفیظ سینٹر سے چین ون چوک کی طرف کسی بھی قسم کی ٹریفک نہیں جائے گی، چین ون چوک سے چھوٹے گول چکر قذافی کی طرف بھی کوئی ٹریفک نہیں جائے گی۔ اس کے علاوہ کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ سمیت تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہوگی۔