قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے ایک اور کامیابی سمیٹتے ہوئے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جہاں سینٹرل پنجاب نے اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھا۔ سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کی 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کی بدولت 7 وکٹوں پر 128 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی 2، 2 وکٹیں لے کر نمایا بولر رہے۔ یہ آسان ہدف سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے 15.4 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔ سینٹرل پنجاب کے حسین طلعت نے 68 جبکہ شعیب ملک نے 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔