خیبر پختونخوا ہاکی لیگ میں ٹرائبل لائنز اور پشاور فالکنز نے کامیابی حاصل کرلی، بنوں پینتھرز کی ٹیم نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔کے پی ہاکی لیگ کے سلسلے میں بدھ کو بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں میچز کھیلے گئے۔بنوں میں ہونے والے میچ میں پشاور فالکنز نے مالاکنڈ ٹائیگرز کو تین۔صفر سے شکست دی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے میچ میں ٹرائبل لائنز اور کوہاٹ ایگلز کے درمیان میچ میں گولز کی بارش ہوگئی اور یہ مقابلہ ٹرائبل لائنز نے 3-9 کے مارجن سے جیت لیا۔ایک اور میچ میں بنوں پینتھرز نے ہزارہ واریئرز کو تین۔ دو سے شکست دیدی۔