بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ریکھا کیساتھ کوئی فلم کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا کے ساتھ فلم نہ کرنے کی ایک حیران کن وجہ سامنے آگئی۔ریکھا کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاراں میں ہوتا ہے اور وہ اپنے کیریئر میں بالی ووڈ کے تقریبا تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ نظر آئی ہیں لیکن یہاں حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ریکھا نے عامر خان کے ساتھ اب تک کوئی فلم نہیں کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اداکارہ ریکھا کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ انہیں ریکھا کا رویہ پسند نہیں ہے جس طرح سے ریکھا شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکاروں اور دیگر عملے کے ساتھ رویہ اختیار کرتی ہیں، وہ عامر خان کو بالکل پسند نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آج تک ریکھا کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا نے اداکار عامر خان کے والد طاہر حسین کے ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم کی شوٹنگ کے دوران عامر خان اکثر سیٹ پر جایا کرتے تھے اور شاید اسی وقت انہوں نے ریکھا کا رویہ دیکھ لیا تھا جس کے بعد انہوں نے ریکھا کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ ریکھا اکثر اپنی فلم کے سیٹ پر تاخیر سے پہنچتی تھیں اور وہ فلم پر خاصی توجہ بھی نہیں دیتی تھیں جس کی وجہ سے بہت سے سین ری ٹیک کرنے پڑ جاتے تھے۔ریکھا کی یہی لاپرواہی دیکھ کر عامر خان نے آج تک ان کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed