کراچی کے علاقے گلزارِ ہجری میں فلیٹ میں گیس بھر جانے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ ماں، بیٹی اور دیگر 2 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق گلزارِ ہجری میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیس بھر جانے کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور لڑکے لڑکیوں سمیت 4 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں فلیٹ سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوپہر سے لائٹ نہیں تھی اور جنریٹر چل رہا تھا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔گھر میں گیس کی بدبو جب اہلِ علاقہ کو آئی تو انہوں نے دروازہ توڑ کر لوگوں کو نکالا۔جاں بحق شخص کی شناخت طارق عباسی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ افراد میں 45 سالہ فرحانہ، 12 سالہ انعمتہ، 17 سالہ عاشر اور 16 سالہ حذیفہ شامل ہیں۔متاثرہ افراد کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔