کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹان میں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔شاہ لطیف ٹان میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 25 سالہ حماد جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو اس کے رشتے دار نے قتل کیا ہے، ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ادھر سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے کے قریب ایک گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔