باجوڑ(نمائندہ خصوصی) سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او باجوڑ کاپاک افغان بارڈرغاخی پاس کا دورہ، چوکیوںاور سکیورٹی حالات پر تفصیلی بریفنگ۔پولیس اور آرمی کے جوانوں سے ملاقات کی، پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔غاخے میں وفد کے معززین سے خصوصی ملاقات ،مشران کیطرف سے دورے کا خیر مقدم، پر تپاک استقبال۔ضلعی پولیس سربراہ باجوڑ عبدالصمد خان اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد زمان نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاک افغان بارڈر غاخی پاس کا دورہ کیا۔ پوسٹ کمانڈر نے ڈی پی او کا پر تپاک استقبال کیا اور جوانوں کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عبدالستار خان اور اے ایس آئی احسان اللہ بھی انکے ہمراہ تھے ڈی پی او نے پاک آرمی اور پولیس فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور بہترین ڈیوٹی نبھانے پر کانسٹیبل صدام حسین کو شولڈر پروموشن یعنی حوالدار کے عہدے پر ترقی دی۔ڈی پی او نے چینہ، لغڑئی اور دیگر متعلقہ چوکیات کو بھی چیک کیا اور جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیے۔ ڈی پی او عبدالصمد خان نے ملک بختور خان کی قیادت میں علاقے کے معززین سے ملاقات کی جہاں علاقے کے مشران نے پاک ارمی اور پولیس کیساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ڈی پی او کو سرحد پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے شدت پسند عناصر کی بیخ کنی اور سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔