چکدرہ ،تالاش اور تیمرگرہ بائی پاس پر گرینڈ اجلاس بلانیکا فیصلہ

لوئردیر(بیورورپورٹ)چکدرہ بائی پاس،تالاش بائی پاس اور تیمرگرہ بائی پاس پر ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ نے گرینڈ اجلاس بلانے اورجلد نیا لائحہ عمل سمیت عدالتی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس سلسلے میں ڈسٹر کٹ بار تیمرگرہ کے صدر ملک شاہ فیصل خان کی دعوت پر دیر چیمبر اف کامرس کے صدر قاضی واجد شعیب کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے ڈسٹر کٹ بار تیمرگرہ کا دور ہ کیا وفد میں ایگزیکٹیو جونسل کی رکن میاں قطب عالم موجود تھے جبکہ ڈسٹر کٹ با ر تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹر ی راحت اللہ ایڈوکیٹ سمیت دیگر سینئر وکلا نے اجلاس میں شرکت کی،اس موقع پر ڈسٹر کٹ بار تیمرگرہ کے صدر ملک شاہ فیصل ایڈوکیٹ نے لوئر دیر سمیت دیگر اضلاع کیلئے دردسر بننے والے اہم قومی مسائل پر مشاورت کی،اس موقع پر ڈسٹر کٹ بار تیمرگرہ کے صدر ملک شاہ فیصل ایڈوکیٹ نے کہا کہ عرصہ دراز سے حل طلب اور تاخیر کا شکار بننے والے چکدرہ بائی پاس،تالاش بائی پاس اور تیمرگرہ بائی پاس پر قومی مشاورت کیلئے تاجر تنظیموں، دیر چیمبر اف کامرس اور میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے عوام کو درپیش مشکلات اور تحفظات سے اگاہ کریگی،جس کے بعد عدالتی راستہ، احتجاج اور قومی شاہراہوں کی بندش پر غور کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ دیر کو ایک سازش کی تحت محروم رکھا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پی کے ایچ اے سمیت این ایچ اے دیر کے عوام پر رحم کریں اور ایسا کوئی وجہ نہیں جو عوام کو بتایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیری حربے کیوں استعمال کی جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس تاخیری حربوں کی وجہ سے یہاں کی تاجر برادری کو معاشی مسائل کا سامنا ہورہا ہے جبکہ یہاں کے سیاحتی مقامات شدید متاثر ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ لوئردیر کے تمام بازاروں کے تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلاکر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا،جبکہ عدالتی راستہ اختیار کرنے کیلئے لیگل ٹیم بنارہے ہیں جو دیر کے عوام کی مسائل کیلئے اواز اٹھائیگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دیر چیمبر اف کامرس کے صدر قاضی واجد شعیب نے کہا کہ قومی ایشوپر ڈسٹر کٹ بار کے کاوشوں کو سراہتے ہیں انہوں نے جن مسائل پر ہم ایک مشتر کہ کمیٹی بنارہے ہیں تو یہ درپیش مسئلہ ہے انہوں نے ان مسائل کی وجہ سے تاجروں کو لوڈ آن لوڈ کا سنگین مسئلہ درپیش رہتا ہے انہوں نے کہا کہ تاجربرادری کو ٹریفک کی باعث سپلائی دوسرے دن ہورہی ہے جس سے ان کا سٹاک بری طرح خراب ہورہا ہے اسلئے ان مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا ہے جس میں احتجاج کا راستہ اور ہڑتال پر غور کیا جاسکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed