نوتعینات ڈی پی او کرک نے چارج سنبھال لیا

کرک(بیورورپورٹ)نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان کو کرک آمد پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیانوتعینات ڈی پی او کرک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا*منشیات فروشی جیسے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کسی صور برداشت نہیں کئے جائینگے۔ عوامی توقعات کے مطابق عوام کے جان ومال کی حفاظت ترجیحات میں شامل ہیں ڈی پی او شفیع اللہ خانکرک(بیورورپورٹ) تفصیلات کیمطابق نو تعینات ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان کو ضلع کرک آمد پر ان کے دفتر میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان کی موجودگی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سلامی کے بعد ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان نے کام کے باقاعدہ آغاز کے بعد اپنے ایک پیغام میں کہا کہ معاشرے کے ناسور کو ختم کرنا مشن ہے منشیات فروشی جیسے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے۔ پولیس فورس کو عین اپنے وژن کیمطابق فرائض کی انجام دہی دینی ہوگی۔ عوام کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوام کیساتھ کسی پولیس افسر کا غیر اخلاقی رویہ بالکل نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔ پولیس اور عوام کے مابین مضبوط روابط اور قریبی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ تمام پولیس افسران عوام کیساتھ اپنا رویہ نرم شگفتہ اور دوستانہ رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed