کراچی میں جاری قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن محمد آصف اور بابر مسیح کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہیں۔کراچی میں جاری چیمپئن شپ کے پانچویں روز بابر مسیح نے سلطان محمد کو 2-4 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ محمد آصف نے منور خالق کو 2-4 سے شکست دی اور پانچواں میچ جیتا۔تھرڈ سیڈ شاہد آفتاب کو عامر سہیل نے 3-4 تین سے ہراکر اپ سیٹ کردیا۔ایک اور میچ میں سیڈ نمبر 7 نسیم اختر کو بھی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جنہیں کیوئسٹ وسیم عباسی نے زیر کیا۔چیمپئن شپ میں منگل کو ہونے والے میچز میں حارث طاہر، محمد بلال، محمد سجاد، احسن رمضان اور حمزہ اکبر نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔