عمر شریف میرا چھوٹا بھائی اور دوست تھا، اولمپیئن اصلاح الدین

ملک کے لیجنڈ اسپورٹس مین اولمپیئن اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ لیجنڈری اداکار اور کامیڈین عمر شریف سے گھریلو تعلقات تھے، وہ میرا چھوٹا بھائی اور دوست تھا۔جیو نیوز سیبات کرتے ہوئے اولمپیئن اصلاح الدین نے کہا کہ میں نے عمر شریف جیسا عظیم شخص نہیں دیکھا، ویلفیئر کے کاموں میں عمر کا کوئی ثانی نہیں تھا۔اصلاح الدین نے بتایا کہ عمر کے پاس اگر کوئی شخص آجاتا تھا تو اس کا کام کرانے وہ خود جاتا تھا،اس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔اولمپیئن اصلاح الدین نے کہاکہ عمر شریف کی سب سے بڑی بات یہ تھی کہ وہ لوگوں سے پیار کرتا تھا،اس جیسی شخصیت بہت کم پیدا ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed