بیٹنگ کوچ محمد یوسف کورونا وائرس سے صحتیاب

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں، سابق کپتان محمد یوسف کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے کے بعد موسمی بخار اور فلو کا شکار ہوگئے تھے۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پانچ ہفتوں کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، سابق کپتان محمد یوسف گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، کووڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد محمد یوسف پھر موسمی بخار اور فلو کا شکار ہوگئے۔محمد یوسف نے جیو نیوز کو بتایا کہ اب میں مکمل فٹ ہوں، دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے اور خود بھی ایکسر سائز شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کمزوری بھی محسوس نہیں کر رہا ہوں، اللہ کا بڑا کرم رہا ہے، دوبارہ معمولات زندگی شروع کرنے پر خوش ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed