بھارتی فوج کا پروپیگنڈا مایوسی کا مظہر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فوج کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو ان کی مایوسی کا مظہر قرار دیدیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی، سرحدی اور داخلی سیکیورٹی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے دشمن قوتوں کے مکروہ عزائم سے آگاہ کیا گیا۔کور کمانڈ کانفرنس نے بھارتی فوج کے مکروہ پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا اور پاکستان کی علاقائی سلامتی کیلیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی فوج کا بے بنیاد پروپیگنڈا ان کی مایوسی کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد بھارت کے اندرونی تنازعات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں افغانستان میں ابھرتی انسانی اور سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی برداری کا تعاون اور رابطہ ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed